کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے بحران سے پیدا حالات سے نمٹنے والی قومی کمیٹی کی میٹنگ میں اڈیشہ اور مغربی بنگال میں سمندری طوفان AMPHAN سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں نے بتایا کہ بھارتی محکمہ موسمیات کی بروقت اور بالکل صحیح پیشگوئی نیز قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی فورس NDRF کی پیشگی تعیناتی سے لوگوں کو بچا کر باہر نکالنے میں سہولت ہوئی۔مغربی بنگال میں تقریباً 5 لاکھ لوگوں جبکہ اڈیشہ میں لگ بھگ دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔
مغربی بنگال سرکار نے مطلع کیا کہ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں زراعت ، بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ اڈیشہ سرکار نے یہ جانکاری دی کہ وہاں زیادہ نقصان زراعت تک محدود رہا ۔
شدی سمندری طوفان AMPHANگذشتہ چھ گھنٹے کے دوران 27کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال-شمال مشرق کی سمت بڑھ گیا ہے۔ یہ مزید کمزور پڑ کر سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ کولکاتہ کے شمال-شمال مشرق سے لگ بھگ 270کلو میٹر دور بنگلہ دیش میں اور آسام میں ڈھبری کے جنوب میں 150کلو میٹر دور مرکوز ہے۔ اب اس طوفان کے شمال-شمال مشرق کی سمت لگاتار بڑھتے رہنے اور اگلے تین گھنٹے میں مزید کمزور پڑ کر ہوا کے کم دباؤ میں بدل جانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔
آج آسام اور میگھالیہ کے مغربی اضلاع میں زیادہ تر مقام پر ہلکی سے تیز بارش ہو سکتی ہے جبکہ ِاکادُکا مقامات پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہو سکتی ہے۔ (AIR NEWS)