A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

اندرونِ ملک ساز و سامان کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دفاعی خریداری کو

News

دفاعی ساز و سامان کی خریداری کرنے والی کونسل DAC نے اندرونِ ملک دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کو فروغ دینے کیلئے گھریلو ذرائع سے 5 ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے ساز و سامان کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ اس میں فوج کیلئے حساس الیکٹرانک جنگی نظام بھی شامل ہے ، جسے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے ڈیزائن کیا ہے اور جسے بھارتی صنعت نے گھریلو سطح پر تیار کیا ہے۔
ایک دیگر اہم اقدام کے تحت DAC نے بھارت کے اسٹریٹیجک ساجھیداروں اور اصلی آلات کے ممکنہ مینوفیکچررس کی شارٹ لسٹنگ کی بھی منظوری دی ، جوکہ بھارت میں چھ روایتی آبدوزوں کی تعمیر کیلئے ایس پی کے ساتھ اشتراک کریں گے۔ (AIR NEWS)

1548 Days ago