A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

انکم ٹیکس محکمے نے رائے پور میں تلاشی کی کارروائیوں میں ڈیڑھ سو کروڑ روپے لین دین کا پتہ لگایا۔

News

انکم ٹیکس محکمے نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں حوالہ ڈیلرس،کاروباری افراد اور لوگوں کے ایک گروپ کی تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تلاشی کے دورانڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بے حساب لین دین کا پتہ چلا ہے۔ وزارت نے کہاہے کہ ضبط کیے گئے ثبوتوں کے بعد تعداد ہی مذکورہ رقم میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تلاشی کے دوران مِلے سراغ کی مزید چھان بین اور تحقیقاتکی جائے گی۔

نوٹ بندی کے دوران بڑی تعداد میں جمع کی گئی نقدی کے ثبوتاور باثوق جانکاری کی بنیاد پر تلاشی کی یہ کاروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ تلاشی کے دوران ضبط کیے گئے قابل اعتراضدستاویزات اور الیکٹرونک ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری ملازمین اور دیگر لوگوں کوغیرقانونی طور پر خاطر خواہ رشوت دی جا رہی تھی۔× (AIR NEWS)

1507 Days ago