وڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں کل سے FIH ہاکی جونیئر ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے، جو اگلے مہینے کی پانچ تاریخ تک جاری رہے گا۔ ریاستی سرکار کے کھیلوں اور نوجوانوں کی خدمات سے متعلق محکمے اور ہاکی انڈیا دونوں نے اِس ٹورنامنٹ کیلئے تمام ضروری انتظامات کرلئے ہیں۔ چار Pools کی چار چار ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ موجودہ چمپئن بھارت کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ اِس گروپ کی دیگر ٹیموں میں کناڈا، فرانس اور پولینڈ شامل ہیں۔ x (AIR NEWS)