اِس سال کی امرناتھ یاترا کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج شروعہو رہا ہے۔ ہمالیہ میں واقع مقدس گپھا کی یاترا 30 جون کو شروع ہوگی اور گیارہ اگستکو ختم ہوگی۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسرنتیشور کمار نے کہا کہ رجسٹریشن ملک بھر میں جموں اینڈ کشمیر بینک، پنجاب نیشنل بینک،یس بینک کی 446 شاخوں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی 100 شاخوں میں شروع ہورہا ہے۔
یاترا کے خواہشمند افراد شرائن بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائلایپ کے ذریعے بھی آن لائن اندراج کراسکتے ہیں۔
امرناتھ شرائن بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال تین لاکھسے زیادہ یاتری آئیں گے۔ بورڈ نے پہلگام اور بال تل دونوں راستوں سے ایک ساتھ یاتراشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شرائن بورڈ کے CEO نے کہا کہ ہر راستے پر ایک دن میں 10 ہزاریاتریوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ اس میں ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے یاتری شاملنہیں ہیں۔x (AIRNEWS)