خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو کل شام چھ بجے خلائی راکٹ پی ایس ایل وی۔سی 53کو چھوڑے گی جو سنگاپور کے تین سیٹالائٹس خلاءمیں پہنچائے گا۔ اس خلائی راکٹ کو سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا۔ اس کےلئے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی آج شام پانچ بجے شروع ہوگئی ہے۔
خلائی راکٹ PSLV-C53 حال ہی میں بنائی گئی New Space India Limited کا دوسرا مخصوص کمرشیل مشن ہے، جو خلائی محکمے کے تحت سرکاری ملکیت کا ایک یونٹ ہے۔ (AIR NEWS)