آج سوامی وویکانند کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ بھارت کے عظیم روحانی پیشواﺅں میں سے ایک سوامی وویکانند نے دنیا کو بھارت کے وِیدانت اور یوگ کے فلسفے سے روشناس کرایا۔ وہ 1893 میں شکاگو کی سبھی مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ میں اپنی مشہور تقریر کے بعد مغربی ملکوں میں بہت مقبول ہوئے۔ وہ راما کرشنا مٹھ اور راما کرشنا مشن کے بانی تھے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ثقافت کیلئے سوامی جی کے تعاون پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کل شام کولکاتا کی اولڈ کرنسی بلڈنگ میںایک مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سوامی جی کی تعلیمات آج بھی اہمیت کی حامل ہیں۔اس موقع پر پورے ملک میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیاگیا ہے۔ (AIR NEWS)