A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

اڈیشہ اور مغربی بنگال میں سمندری طوفان کی تباہ کاری کے بعد امداد اور بحالی کے کام جاری

news

ڈیشہ سرکار نے سمندری طوفان YAAS سے متاثرہ علاقوں میں معمول کے حالات جلد بحال کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ریاست کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے شمالی اڈیشہ کے ضلعوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد 24گھنٹے کے اندر اندر متاثرہ علاقوں میں کم از کم 80 فیصد بجلی کی سپلائی اور سڑک رابطے بحال کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
مغربی بنگال میں انتظامیہ سمندری طوفان کے زیر اثر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق کم از کم ایک کروڑ لوگوں پر سمندری طوفان کا اثر پڑا ہے اور تین لاکھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (AIR NEWS)

1057 Days ago