بھارت کے انتخابی کمیشن نے کل اُن مشاہدین کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا، جن کو آنے والے دلّی اسمبلی انتخابات میں تعینات کیا جائے گا۔
مشاہدین سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر سُنیل اروڑہ نے افسران سے کہا کہ وہ ECI کے رہنما خطوط پر پوری سنجیدگی کے ساتھ عمل کریں اور ضابطہ عمل کا خیال رکھیں۔
ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو کی جائے گی۔ 150 سے زیادہ افسران نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ (AIR NEWS)