نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ کوئلہ گھپلے سے جڑے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ابھیشیک کل نئی دلی میں ایجنسی کے سامنے حاضرہوئے۔ان کی اہلیہ کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیاگیاتھا لیکن انہوں نے کووڈ19وبا کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی سے درخواست کی ہے کہ ان سے کولکاتہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہی پوچھ تاچھ کی جائے۔
مغربی بنگال میں ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ کی کوئلہ کانوں سے مبینہ طور پر کوئلے کی بڑے پیمانے پر چوری سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو، CBI کے ذریعہ درج کی گئی FIRکی بنیاد پر ED تحقیقات کررہی ہے۔ جناب بنرجی نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی اپنا کام کررہی ہے اور ایک شہری کی حیثیت سے وہ ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ (AIR NEWS)