A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ایئر انڈیا کی پرواز ایران سے مزید بھارتیوں کو واپس لے کر آج جیسلمیر پہنچے گی۔

news

ایئرانڈیا کی ایک پرواز، ایران سے تقریباً 120 بھارتی شہریوں کو لے کر آج جیسلمیر پہنچے گی جہاں اِن شہریوں کو بھارتی فوج کے ایک اڈے پر الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ اِن افراد کو ہوائی اڈے پر ابتدائی اسکریننگ کے بعد سول انتظامیہ کی حفاظت میں قرنطینہ کی سہولت میں پہنچایا جائے گا۔ اِن کے علاوہ تقریباً ڈھائی سو افراد پر مشتمل ایک اور گروپ کو اتوار کے روز ایران سے واپس لایا جائے گا۔
اِس دوران بھارتی مسلح افواج نے ملک کے 7 شہروں میں نوول کورونا وائرس سے متعلق قرنطینہ کی سہولیات قائم کی ہیں جن میں تقریباً 400 بھارتیوں کو رکھا جائے گا جن کی ایران سے واپس آنے کی امید ہے۔ فوج کے ترجمان کرنل امن آنند نے کہاہے کہ قرنطینہ کی یہ نئی سہولیات جودھپور، جھانسی، گورکھپور، کولکاتہ، جیسلمیر، چنئی اور Deolali میں قائم کی گئی ہیں۔ (AIR NEWS)

1498 Days ago