رشی سونک نے برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے کے چناﺅ میں آخری مرحلےمیں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اِس طرح اب جناب سونک اور وزیر خارجہ Liz Truss کے درمیان مقابلہ ہے۔ رشی سونک نے137 ووٹوں کے ساتھ ووٹنگ کے پانچویں اور آخری مرحلے میں کامیابی حاصل کی جبکہدوسرے مقام پر رہنے والی محترمہ Trussکو 113 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت ملی۔ تجارت کے وزیر Penny Mordaunt تیسرے مقام پر آنے کے بعد مقابلے سےباہر ہوگئے ہیں۔ انہیں 105 ووٹ ملے۔ 42 سالہ رشی سونک اب تک ووٹنگ کے ہر دور میںسب سے آگے رہے ہیں۔ (AIR NEWS)