A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بڑے صنعتی اداروں اور سرمایہ کاروں نے مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کیا

News

بڑے صنعتی اداروں، سرمایہ کاروں اور عام لوگوں نے 2023-24 کے مرکزی بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور اُسے ترقی پسندانہ، دانشمندانہ اور مستقبل کی طرف لے جانے والا قراردیاہے۔
تجارت اور صنعت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن FICCI کے صدر Subhrakant Panda نے کہاہے کہ اِس سال کا بجٹ نہ صرف اندرون ملک لوگوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ ایک ایسا قدم ہے جو بھارت کو دنیا کے ترقی کے سفر میں اہم مقام پر پہنچائے گا۔
بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII کے صدر سنجیو بجاج نے آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی بجٹ میں زرعی شعبے، ماحولیات کیلئے سازگار توانائی اور انکم ٹیکس Slab کو معقول بنانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
Assocham کے صدر Sumant Sinha نے کہاکہ بجٹ میں جو اعلان کیے گئے ہیں، اُن سے کاروبار کرنے میں اور زیادہ سہولت ہوجائے گی اور MSME شعبے کو بھی مدد ملے گی۔
اِدھر عام لوگوں نے بھی بجٹ کا خیرمقد کیا ہے اور اسے ملک کی ترقی کیلئے مستقبل کا نظریہ قرار دیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کَل پارلیمنٹ میں 2023-24 کا مرکزی بجٹ پیش کیا۔ نئے انکم ٹیکس نظام میں پُرکشش ترغیبات اور رعایت، کیپٹل سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ اور ریلوے کے شعبے میں اب تک کے سب سے زیادہ اخراجات اِس بجٹ کی تین اہم خصوصیات ہیں۔
اپنی تقریر میں محترمہ سیتارمن نے سرکاری ایجنسیوں کے سبھی طرح کے ڈیجیٹل نظام کیلئے Permanent اکاو ¿نٹ نمبر PAN کو ایک مشترکہ پہچان کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔
سرکار نے پردھان منتری آواس یوجنا کیلئے اخراجات 66 فیصد بڑھاکر اُناسی ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
بجٹ میں دفاع کی وزارت کیلئے پانچ لاکھ 94 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ مجموعی بجٹ کا تیرہ اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے تیرہ فیصد زیادہ ہے۔
اِدھر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاہے کہ مرکزی بجٹ میں ریلوے کیلئے جو تقریباً دو لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اُس سے بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کو تقویت ملے گی۔
کَل نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہاکہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت ایک ہزار 275 اسٹیشنوں کی تزئین کاری کی جائے گی۔ (AIR NEWS)

442 Days ago