A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بھارت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے دلی ۔ میرٹھ علاقائی تیز رفتار راہداری نظام کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے ق

News

بھارت اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے کل دلّی اور میرٹھ کے درمیان، ریل گاڑیوں کی تیز آمد و رفت کے علاقائی نظام آر آر ٹی ایس والی راہداری کیلئے، 50 کروڑ امریکی ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایک ارب ڈالر کی پہلی کھیپ سے، جس سے ایک جدید، تیز رفتار 82 کلو میٹر کی دلّی-میرٹھ RRTS راہداری کی تعمیر کی جائے گی، بھارت کے قومی راجدھانی خطے NCR میں، علاقائی رابطے اور آمد و رفت میں بہتری آئے گی۔
قرض کی پہلی قسط سے، تین ترجیحی ریل راہداریوں میں سے پہلی راہداری کی تعمیر میں مدد ملے گی، جو دلّی کو اُس کی آس پاس کی ریاستوں کے دیگر شہروں سے جوڑنے کیلئے، NCR خطے کے، 2021 کے منصوبے میں شامل ہے۔
180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل گاڑیوں کےلئے بنائی گئی یہ راہداری دلی کے سرائے کالے خاں علاقے کو اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مودی پورم سے ملائے گی،جس کی وجہ سے تین سے چار گھنٹے کا سفر تقریباً ایک گھنٹے کا رہ جائے گا۔ (AIR NEWS)

1317 Days ago