بھارت اور روس نے ماسکو میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی معاملات پر ڈائرکٹر جنرل کی سطح پر باہمی صلاح و مشورہ کیا ہے۔ گفتگو میں روس کے وفد کی قیادت روس کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تنظیموں کے شعبے کے ڈائریکٹر Peter IIichev نے کی جبکہ بھارت کے وفد کے سربراہ وزارت خارجہ میں چوٹی میٹنگ اور UNP کے جوائنٹ سکریٹری پرکاش گپتا تھے۔ ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے اہلکار بھی اس وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر ہندوستانی وفد نے روس کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کی رکنیت کی مدت کے دوران اپنی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔
دونوں ملکوں نے خصوصی کلیدی شراکت داری کے مدنظر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے اہم امور پر ملکر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ (AIR NEWS)