وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین نے سرحدیعلاقوں میں اُبھرنے والی صورتحال پر بات چیت کے ذریعے پُرامن طریقے سے حل کرنے کی خاطرفوجی اور سفارتی دونوں سطحوں پر طریقہ کار وضع کیا ہے۔
آن لائن بریفنگ میں وزارتِ خارجہکے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہاکہ بھارتی فوجیوں نے سرحد کی صورتحال سے نمٹنے کےمعاملے میں نہایت ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے اقتدارِاعلیٰ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
(AIR NEWS)