A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بھارت بیلجیم کو ہرا کر ہاکی کے مردوں کے جونیئر عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا

News

ہاکی میں کل رات بھونیشور میں کوارٹر فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت، بیلجیم کو صفر کے مقابلے ایک گول سے ہرا کر مردوں کے جونیئر عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ بھارت نے اپنا واحد گول دوسرے کوارٹر میں اس وقت کیا جب اس نے پنیلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے ساتھ ساتھ جرمنی، ارجنٹینا اور فرانس نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ کل کھیلا جائے گا۔
بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت اور جرمنی آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ساڑھے چار بجے ارجنٹینا کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ (AIRNEWS)

868 Days ago