A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بھارت نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہراکر سیریز جیت لی

news

کل رات کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ایک دلچسپ مقابلے میں تین وکٹ سے ہرادیا۔ اس طرح بھارت کو دو صفر کی سبقت حاصل ہوگئی ہے اور اس نے سیریز جیت لی ہے۔دیپک چہر نے گیندبازی اور بلے بازی دونوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بغیر آؤٹ ہوئے 82 گیندوں میں 69 رن بنا لئے ہیں۔ دیپک چہر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیتا اور 275 رن کا نشانہ مقرر کیا۔ گیندبازی میں یوجویندرچہل اور بھونیشور کمار نے تین تین وکٹ لئے جبکہ دیپک چہر نے دو وکٹ لئے۔ اسی اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا۔ (AIR NEWS)

1003 Days ago