بھارت کووڈ۔اُنیس عالمی وبا کے دوران دوسرے ملکوں کو ہائیڈروکسیکلورو کوئن اور دیگر ضروری دوائیں سپلائی کر رہا ہے۔ یہ دوائیں تجارتی بنیاد کے علاوہانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی بھیجی جارہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستونے کہاہے کہ اِس مشکل وقت میں بھی بھارت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری کر رہا ہےاور اِس نے دنیا کی فارمیسی کے طور پر اپنی ساکھ میں اضافہ کیا ہے۔ بھارت اب تک 25ملکوں کو امداد کے طور پر 28 لاکھ ہائیڈروکسی کلورو کوئن ٹیبلیٹس فراہم کرچکا ہے۔ اِسکے علاوہ بھارت نے 31 ملکوں کو تقریباً 19 لاکھ پیرا سیٹا مول کی ٹیبلیٹس اور دیگردوائیں فراہم کی ہیں۔ مزید 87 ملکوں کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور پیرا سیٹا مول کیٹیبلیٹس تجارتی بنیاد پر بھی بھیجی جارہی ہیں۔
بھارت نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے دوسرے ملکوں کی درخواستپر فوری طور پر ڈاکٹروں، نرسوں اور نیم طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بھیجی ہیں۔ اِس طرحکی ٹیمیں مالدیپ اور کویت میں تعینات کی گئی ہیں۔ (AIR NEWS)