شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل ڈی جی سی اے نے کورونا وائرس کے تناظر میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں اکتیس دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ البتہ یہ بھی کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی بعض روٹس پر بین الاقوامی باضابطہ پروازوں کو علیحدہ-علیحدہ کیس کی بنیاد پر اجازت دے سکتی ہے۔
بین الاقوامی باضابطہ پروازوں پر DGCA کی پابندی اس ماہ کی 30 تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔
بھارت نے امریکہ، برطانیہ، فرانس، متحدہ عرب امارات، قطر، مالدیپ، کینیا اور بھوٹان سمیت لگ بھگ 18 ملکوں کے ساتھ Air Bubble سمجھوتے کررکھے ہیں۔ اس سمجھوتے کی رو سے ان ملکوں کے درمیان خصوصی پروازیں چلائی جاسکتی ہیں۔
کووڈ وبا وجہ سے 23 مارچ کو باضابطہ پروازیں معطل کردی گئی تھیں، جن میں گھریلو اور بین الاقوامی دونوں پروازیں شامل ہیں۔× (AIR NEWS)