بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول IFFI کا آج گوا میں اختتام ہورہا ہے۔اختتامی تقریب آج شام پنجی کے نزدیک شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اس موقع پر موجود رہیں گے۔ فلم کی کچھ مشہور شخصیتیں بھی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ ان میں اکشے کمار، آشاپاریکھ، آیوشمان کھرانا، منوشی چھلر،ایشا گپتا،رانا Duggubati اور آنند رائے شامل ہیں۔تیلگو اسٹار چرنجیوی کو اختتامی تقریب کے دوران سال 2022 کی انڈین فلم شخصیت کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ پولینڈ کی فلم پرفیکٹ نمبر، اس سال کے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی اختتامی فلم ہے، جس کے ہدایت کار Krzysztof Zanussi ہیں۔ بہترین فلم، بہترین ڈائرکٹر، مرد اور خواتین کے بہترین اداکار اور خصوصی جیوری ایوارڈ اختتامی تقریب میں پیش کیاجائے گا۔ (AIR NEWS)