A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بھارت کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 159 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

news

بھارت کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 159 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ 91 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ ویکسین پہلے ڈوز کے طور پر جبکہ 67 کروڑ سے زیادہ ویکسین دوسرے ڈوز کے طورپر دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ کل تک 62 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائے گئے ہیں۔اب تک 61 لاکھ سے زیادہ احتیاطی ڈوز کووڈ ٹیکہ کاری کے مستفیدین کے منتخب زمروں کو دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے بعد سے اب تک تین کروڑ 82 لاکھ سے زیادہ ویکسین پندرہ سے اٹھارہ سال کے عمر کے بچوں کو دی گئی ہے۔ (AIRNEWS)

820 Days ago