کواڈ رہنماﺅںکی پہلی سمٹ آج ورچوئل طریقے سے منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، آسٹریلیا کے وزیراعظماسکاٹ موریسن، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہِدے سوگا اور امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، چارملکوں کے لائحہ عمل کی، رہنماﺅںکی اِس پہلی سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اس دورانQuad ممالک-بھارتآسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے کل ہوئی میٹنگ میں بھارت بحرالکاہلخطے میں نیوی گیشن کی آزادی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس-جے-شنکرنے تیسریQuad وزارتی میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کی۔
آج Quad لیڈروں کی سربراہ کانفرنسسے پہلے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ مورسین نے کہا ہے کہQuadلیڈروں کی پہلی میٹنگ میں ہند بحرالکاہل خطے میں سکیورٹیکے چیلنج، آب وہوا میں تبدیلی اور خطے میں کووڈ-اُنیس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوںپر تبادلہ خیال ہوگا۔ سڈنی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب موریسن نے کہاہے، ویسے تو بہت سی میٹنگیں ہوتی ہیں، لیکن جب حکومتیں اعلیٰ ترین سطح پر یکجا ہوتیہیں تو اس سے ہند بحرالکاہل خطے میں امن واستحکام کی خاطر تعاون کی ایک نئی سطح کااظہار ہوتا ہے۔× (AIR NEWS)