A part of Indiaonline network empowering local businesses

بہار اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے، ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو

News

بہار اسمبلی چناوکیلئے تاریخوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ نئی دلی میں کل چناﺅ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا کہ یہ انتخابات اگلے مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہوں گے اور 3 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اب مثالی ضابطہ عمل نافذ ہوگیا ہے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کہا کہ 243 رکنی بہار اسمبلی کے انتخابات کے مرحلوں کی تعداد ، حفاظتی انتظامات اور تہواروں کے موسم کے پیش نظر کم رکھی گئی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔ووٹ ڈالنے کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا اور کووڈ- 19 کے مریض ،دن کے آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالیں گے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کہا کہ ایک دوسرے سے دوری، یقینی طور پر برقرار رہے اِس کیلئے، پولنگ بوتھوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور چناﺅ مہم کے دوران، عوامی جلسوں میں کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

1302 Days ago