بہار میں 71 حلقوں میں اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی پرچوں کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔ اِس مرحلے کے لیے ایک ہزار 848 امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کیے ہیں۔ امیدوار اس مہینے کی 12 تاریخ تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں، جبکہ چناؤ 28 اکتوبر کو ہوں گے ۔پہلے مرحلے میں جے ڈی یو کے 41 امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کیے ہیں۔ بی جے پی نے چناؤ لڑنے کےلئے 29 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ ایک سیٹ وکاس شیل انسان پارٹی کے لیے چھوڑی گئی ہے۔ عظیم اتحاد میں آرجے ڈی42 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے، جبکہ اس کی حلیف کانگریس 21 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے، اس مرحلے میں ایل جے پی 42 سیٹوں پر چناؤ لڑرہی ہے۔
وہیں دوسرے مرحلے کیلئے بھی آج نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی 17 ضلعوں کے 94 اسمبلی حلقوں میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ ان حلقوں میں 3 نومبر کو ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 16 اکتوبر کو ختم ہوگا اور اگلے دن کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے۔ اِس مرحلے میں پٹنہ اور نالندہ کے علاوہ انتخابات والے سبھی ضلعے شمالی بہار میں ہیں۔ انتخابات والے باقی ضلعوں میں سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، دربھنگہ، مظفر پور، گوپال گنج، سیوان، سارن، ویشالی، سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بھاگل پور، مشرقی اور مغربی چمپارن شامل ہیں۔x (AIR NEWS)