A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بہار میں پٹنہ سمیت 10 ضلعوں میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

News

بہار میں راجدھانی پٹنہ سمیت 10 ضلعوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ کووڈ 19 معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔ چار ضلعوں بکسر، نوادہ، سپول اور کشن گنج میں 3 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جبکہ کھگڑیا میں یہ پانچ دن نافذ رہے گا۔
پٹنہ، مونگیر، مدھے پورہ، Kaimur اور پورنیہ ضلعے میں لاک ڈاؤن اِس مہینے کی 16 تاریخ تک جاری رہے گا۔ ریاستی سرکار نے بیگوسرائے، نالندہ اور ویشالی ضلعے میں بھی کَل سے 6 دن کےلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری دفاتر اور پبلک کارپوریشنیں بند رہیں گی۔ سبھی پرائیویٹ اور کاروباری ادارے بھی بند رہیں گے۔
البتہ راشن کی دکانوں، ڈیری، سزیوں اور گوشت کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ریاست میں سبھی عبادت گاہیں اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
لاک ڈاؤن کے عرصے میں سرکاری ٹرانسپورٹ خدمات کی اجازت ہوگی، لیکن پرائیویٹ موٹر گاڑیوں کو صرف ضروری کام کیلئے محدود رکھا جائے گا۔ ٹرین اور فضائی خدمات کی اجازت دی گئی ہے۔
اِدھر بہار میں کووڈ 19 کے 704 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اِس طرح ریاست میں 13 ہزار 978 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اِن میں سے 9 ہزار 792 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ بہار میں صحت یاب ہونے کی شرح 70 فیصد ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 103 افراد کی موت ہوئی ہے۔ (INDIAONLINE)

1379 Days ago