بہار کے مختلف علاقوں میں بجلی گِرنے اور بارش سے متعلق حادثات میں 22 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
مرنے والوں میں زیادہ تر کسان تھے، جو بجلی گِرنے کے وقت کھیتوں میں کام کررہے تھے۔
زیادہ سے زیادہ 6 افراد مشرقی چمپارن میں اور 16 افراد مغربی چمپارن، ارریہ، مظفر پور، سارن اور بانکا ضلعوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرنے والوں کے قریبی رشتے داروں کیلئے 4-4 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ جناب نتیش کمار نے بجلی چمکنے کے دوران احتیاط برتنے اور چوکنا رہنے کےلئے کہا ہے۔ (IMPUT FROM AIR )