A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راجگیر میں ہر گھر گنگا جل پروجیکٹ کا آغاز کیا

News

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راجگیر میں ہر گھر گنگا جل پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ یہ ایک منفرد پہل ہے جس کا مقصد ریاست کے اُن علاقوں میں نل کے ذریعہ گنگا کا پانی فراہم کرنا ہے، جہاں پانی کی قلت ہے۔
اس اسکیم سے موسم باراں کے دوران گنگا کے فاضل پانی کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ پانی کو راجگیر اور گیا میں بڑے ذخیرے میں اکھٹا کیا جائے گا اور اس کے بعد اِسے پانی صاف کرنے والے تین پلانٹس میں بھیجا جائے گا جہاں سے اِسے عام لوگوں کےلئے سپلائی کیا جائے گا۔ ہر گھر گنگا جل بہار سرکار کی جل ’جیون ہریالی اسکیم‘ کا ایک حصہ ہے۔x (AIR NEWS)

508 Days ago