A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

تصادم سے بچنے کا بھارتی طریقہ، طاقت کا وحشیانہ استعمال نہیں بلکہ مذاکرات کی قوت کو استعمال ہے

news

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کھلاپَن، اختلافِ رائےکا احترام، اور اختراعات بھارتیوں کی سوچ کا ایک فطری عمل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسےوقت میں جبکہ دنیا منافرت، تشدد، تصادم اور دہشت گردی سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے، ایسےمیں بھارتی طرز زندگی امید کی روشنی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہتصادم سے بچنے کا بھارتی طریقہ، طاقت کا وحشیانہ استعمال نہیں بلکہ مذاکرات کی قوتکو استعمال کرنا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے IIMKozhikode کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جبکہ زیادہ مغربی ملکوں نے خواتینکو ووٹنگ کا حق دینے میں کئی دہائیاں صرف کی ہیں، ہمارے آئین سازوں نے پہلے دن سے ہیخواتین کیلئے ووٹ دینے کے حق کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فلسفے نے دنیا کو بہتکچھ دیا ہے اور اس میں مزید تعاون کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھینے امن کی راہ کو اپنایا اور اِس نے بھارت کی آزادی میں زبردست تعاون کیا۔ (AIR NEWS)

1554 Days ago