A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

جموں وکشمیر اور لداخ کو جلد ہی سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹرائیبونل میں شامل کیا جائے گا

News

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہاہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ کو، Central Administrative Tribunal (CAT)میں جلد ہی شامل کیا جائے گا۔
نئی دلّی میں CAT کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرائیبونل کو، مرکز کے زیرانتظام علاقے کی خدمات سے متعلق تنازعات اور دیگر معاملات کو نمٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ابھی تک CAT کے پاس جموں وکشمیر میں صرف مرکزی خدمات سے متعلق معاملات پر اختیار حاصل تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں Central Administrative Tribunal کی ایک خصوصی بنچ، مقررہ وقت کے اندر اندر قائم کی جائے گی اور تب تک، ٹرائیبونل کی چنڈی گڑھ بنچ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے، خدمات سے متعلق تنازعات اور دیگر معاملات نمٹاسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے دوہرایا کہ CAT، خدمات فراہم کرنے والے، شکایتوں سے مبریٰ نظام کی حصولیابی کے تئیں، حکومت کے ایک اہم حصے کے طور پر کام انجام دیتا رہا ہے۔ (AIR NEWS)

1523 Days ago