A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

جموں وکشمیر میں حفاظتی دستوں نے آج صبح دو الگ الگ جھڑپوں میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

news

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں آج صبح دو علیحدہ علیحدہ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسیز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جھڑپ کی یہ کارروائیاں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلعے کے سوپور علاقے میں Tulibal گاؤں میں اور جنوبی کشمیر کے پُلوامہ ضلعے میں Tujjan کے مقام پر ہوئیں۔ پولیس کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پُلوامہ کارروائی میں دہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ ایک اور دہشت گرد بارہمولہ ضلع میں مسلح لڑائی میں ہلاک ہو گیا۔ Tujjan پُلوامہ میں مسلح لڑائی میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت ماجد نذیر کے طور پر کی گئی ہے، جس کا تعلق جیش محمد تنظیم سے تھا، جو سَب انسپکٹر فاروق احمد میر کی حالیہ ہلاکت میں ملوث تھا۔
 
 
  (AIR NEWS)

668 Days ago