مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں حفاظتی دستوںنے کل شام سے دو مختلف جھڑپوں میں سات دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جن میںدہشت گرد تنظیمAnsar Gazwat-ul Hind کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ پہلیجھڑپ میں شوپیاں قصبے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ جھڑپ کل سہ پہر اس وقت شروعہوئی تھی جب جموں وکشمیر پولیس اور حفاظتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر تلاش کی کارروائی شروع کیتھی۔اسی دوران ایک اور تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں دہشت گرد تنظیم انصارغزوة الہند کا سرغنہ امتیاز شاہ بھی شامل ہے۔ یہ دونوں دہشت گرد آج صبح پلوامہ ضلعکے جنوبی کشمیر کےAwantipora علاقے میں Nowbugh Tral میں مارے گئے۔ آخری خبریںملنے تک جائے تصادم پر تلاش کی کارروائیاں جاری تھیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (AIR NEWS)