A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

جموںوکشمیر اور لداخ میں ایک سال کے عرصہ میں متعدد ترقیاتی کام انجام دیے گئے

news

جموں وکشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیرانتظام علاقے بننے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اس عرصے کے دوران کئی ترقیاتی اقدامات کیے گئے ہیں۔اِن دونوں خطوں میں ترقیاتی کام بہت تیزی کے ساتھ ہورہے ہیں۔ پچھلے سال پانچ اگست کو سرکار نے آئین کی دفعہ 370 میں ردو بدل کرتے ہوئے جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ منسوخ کردیا تھا۔ گزشتہ سال پانچ اگست سے پہلے کے ایک سال کے عرصے میں 172 مقامی افراد مختلف دہشت گرد گروپوں میں شامل ہوئے تھے لیکن پچھلے سال پانچ اگست کے بعد سے اب تک اِس میں 42 فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ تعداد 172 سے گھٹ کر 100 رہ گئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد میں بھی 33 فیصد کی کمی آئی ہے۔ (AIR NEWS)

1353 Days ago