جنوبی کیرالہ میں لگاتار موسلادھار بارش کی وجہ سے کَل 7 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تھیرواننت پورم، کولم، Pathanamthitta، کُٹّایم، Alappuzha اور Idukki اضلاع میں آج اور کَل کیلئے ریل الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan نے کہا کہ ریاست بھر کے ضلع اور تعلقہ سطح پر 24 گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول رومس کھولے گئے ہیں۔ اُن پہاڑی اور دوسرے علاقوں میں آفات ناگہانی سے نمٹنے والی قومی فورس کے دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے جہاں مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔ NDRF کی مزید ٹیمیں جلد ہی ریاست پہنچیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں مختلف ڈیم کے تحفظ اور آبی سطح کا جائزہ لیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
اِسی دوران تازہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔ تازہ بارش کی وجہ سے پانچ مکانات گر گئے ہیں جبکہ 55 دوسرے مکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست میں جمعرات تک تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔x (AIR NEWS)