حفاظتی ایجنسیاں مختلف ریاستوں میں پوپولر فرنٹ آف انڈیا، PFI سے وابستہ معاملوں میں چھاپے ماررہی ہیں۔دلی پولیس نے مرکزی ایجنسیوں سے موصولہ خصوصی اطلاعات کی بنیاد پر نظام الدین، شاہین باغ اور شہرکے دوسرے علاقوں میں تلاشی لی۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ آسام میں حفاظتی ایجنسیوں نے آج ریاست کے مختلف ضلعوں سے PFI کے 25 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔گوالپاڑہ ضلع سے PFIکے دس اور کامروپ ضلع سے پانچ لیڈروں اور ممبروں کو گرفتار کیا ہے۔ مہاراشٹر میں آج ریاستی پولیس نے چھاپے مارکرPFI کے بیس ممبروں کو گرفتار کیا ہے۔ PFIکے تیرہ ممبروں کو اورنگ آباد سے، سات کو مراٹھواڑہ خطے کے دوسرے حصوں سے اور ایک کو شولا پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کرناٹک میں ریاستی پولیس نے آج ضلع کے PFIکے دفاتر اور اس کے کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ PFI کے 40 سے زیادہ صدور اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
(AIR NEWS)