A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

حکومت نے منی پور کے امپھال میں قومی کھیل یونیورسٹی NSU قائم کی ہے: انوراگ سنگھ ٹھاکر

News

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے منی پور کے امپھال میں قومی کھیل یونیورسٹی NSU قائم کی ہے اور یہ کھیلوں کی مرکزی یونیورسٹی ہے جِسے قومی کھیل یونیورسٹی ایکٹ 2018 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب ٹھاکر نے کہا یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور مخصوص یونیورسٹی ہے۔ جسے بہترین بین الاقوامی طریقے اپنا کر کھیلوں کے چنندہ شعبوں کے قومی تربیتی مرکز کے طور پر کام کرنے کے علاوہ کھیلوں کے قومی تربیتی مرکز کے طور پر کام کرنے کے علاوہ کھیلوں کے سائنس، ٹیکنالوجی، انتظامیہ اور کوچنگ کو فروغ دینے کےلئے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل یونیورسٹی کو پیشگی مطالعہ اور فیزیکل ایجوکیشن کی تربیت کےلئے ایک اعلیٰ سطحی ادارہ تصور کیا جانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ NSU کے علاوہ حکومت نے گوالیار میں لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن، پنجاب کے پٹیالہ میں نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس(NSNIS) اور کیرالہ کے تروونتھاپورم میں لکشمی بائی نیشنل کالج آف فزیکل ایجوکیشن (LNCPE) بھی چلا رہی ہے جو ملک میں کھیل اور فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں تربیت اور تحقیق کے اولین ادارے ہیں۔ (AIR NEWS)

392 Days ago