خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو اِس سال اگست میں چندریان سوئم مشن کے ذریعے چاند کیلئے اپنا تیسرا مشن شروع کرے گی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایاکہ چندریان سوئم کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے کام جاری ہے اور متعلقہ ٹیم چندریان دوئم سے حاصل ہونے والی معلومات اور قومی سطح کے ماہرین کی تجویزوں کی بنیاد پر تیاری کر رہی ہے۔ (AIRNEWS)