A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤکے سبب تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں دور دور تک بارش ہوئی

news

جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کل شام سے تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں دور دور تک بارش ہوئی ہے۔ یہ پچھلے چھ گھنٹوں سے چار کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آج صبح سویرے یہ پڈوچیری کے 440کلو میٹر جنوب مشرق میں اور چنئی کے 470کلو میٹر جنوب مشرق میں مرکوز تھا۔ آج یہ تیز ہو کر سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا اور دوپہر بعد چنئی کے نزدیک کرائیکل اور مملّاپورم کے درمیان ساحل کو پار کر جائے گا اس کی وجہ سے ایک سو سے 110کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج تمل ناڈو میں ڈیلٹا خطے اور Ariyalur اور پڈوچیری میں کرائیکل میں مختلف مقامات پر شدید بار ش ہونے کا امکان ہے۔ اس سمندری طوفان کے زیراثر چنئی اور اس کے اطراف کے اضلاع اور وسطی تمل ناڈو میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہو گی۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں نہ جائیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ای پلانی سوامی اور پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی سے سمندری طوفان Nivar کے پیش نظر صورتحال کے بارے میں بات کی۔ جناب مودی نے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی خیر و عافیت کی دعا کی۔ (AIR NEWS)

1242 Days ago