A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

خوراک کے لیے مالی امداد میں کٹوتی سے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا: اقوام

News

عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے زور دے کرکہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس صرف دنیا کی امیر معیشتوں کو ہی متاثر نہیں کر رہیہے بلکہ کم ترقی یافتہ اور انتشار سے دوچار ملکوں کی معیشتوں پر بھی اس کا اثر پڑ رہاہے، جہاں خوراک کے لیے اقوام متحدہ ایجنسی کی فنڈنگ میں کٹوتی ہونے کی صورت میں لاکھوںلوگوں کو بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ رسد کے سلسلے کو برقرار رکھنا اہمیت کا حاملہے اور کئی طرح کی رکاوٹیں اس کی راہ میں حائل ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے UN سلامتی کونسل کو خبردار کیا تھا کہ کووڈ-19 کے بعددنیا کو عالمی وبا کے طور پر بھکمری کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فی الحال 82 کروڑ 10 لاکھ ایسے لوگ ہیں جو روزانہبھوکے سوتے ہیں۔ (AIR NEWS)

1453 Days ago