A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال آج

News

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔ امیدواروں کے ذریعے جمعے تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔
اس دوران کل پرچہ داخل کرنے کے آخری دن کے ساتھ ہی قومی راجدھانی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دلّی کے اعلیٰ انتخابی آفیسر کے مطابق 842 مردوں اور 187 خواتین سمیت کُل ایک ہزار 29 امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کیے ہیں۔ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کے آخری دن کل 670 مرد اور 136 خواتین امیدواروں کی جانب سے 806 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کل نئی دلّی حلقے سے اپنا پرچہ بھرا۔ اس حلقے سے بی جے پی نے سنیل یادو اور کانگریس نے رومیش سبھروال کو کھڑا کیا ہے۔ 70 اسمبلی سیٹوں کیلئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو کی جائیگی۔ (AIR NEWS)

1548 Days ago