قومی راجدھانی دلّی میں آج سے سبھی اسکول اور تعلیمی ادارے پھر سے کھل رہے ہیں۔ ہوا کی کوالٹی کی سطح خطرناک حد تک خراب ہوجانے کے سبب اِس مہینے کی 13 تاریخ سے شہر میں سبھی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔ دلّی حکومت نے اِس مہینے کی 17 تاریخ کو اگلے احکات تک آف لائن کلاسیز معطل کردیں تھیں۔
شہر میں ہوا کا معیار ابھی بھی نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 407 درج کیا گیا ہے۔ (AIRNEWS)