یسے میں جبکہ کووڈ انیس کے معاملات میں کمی آرہی ہے، کئیریاستیں کَل سے اسکول اور تعلیمی ادارے پھر سے کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
دلّی حکومت کے اعلان کے مطابق قومی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے دو مرحلوں میں کھلیں گے۔ کَل سے نویں سے بارہویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے، جبکہ چھٹی سے آٹھویں تک کے اسکول 8 ستمبر سے کھولے جانے کی امید ہے۔ دلّی کی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی، DDMA کےذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق زیادہ سے زیادہ 50 فیصد بچوں کو حاضری کی اجازت دی جائے گی۔
دلّی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے نامہ نگاروں کوتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طالب علم کو اسکول میں حاضر ہونے کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا اور والدین کی اجازت لازمی ہوگی۔
تمل ناڈو حکومت نے بھی نویں سے بارہویں تک کے طلبا کیلئے پہلی ستمبر سے کلاس میں حاضری کی اجازت دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کلاس میں 50 طلبا کو حاضری کی اجازت دی جائے گی۔ راجستھان میں بھی اپریل 2020 کے بعد سے پہلی مرتبہ اسکول کھلیں گے۔ میگھالیہ میں شہری علاقوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کے ساتھ کالج بھی شروع ہو جائیں گے۔ دیہی علاقوں میں چھٹی سے بارہویں تک کے اسکول کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ریاستی حکومت کے ذریعے 25 اگست کو کئے گئے اعلان کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکول2ستمبر کو کھلیں گے۔ (AIR NEWS)