A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

دلی میں عام آدمی پارٹی کی لگاتار تیسری بار اقتدار واپسی

News

دلی میں عام آدمی پارٹی تیسری مدت کیلئے اقتدار میںواپس آ گئی ہے۔ پارٹی نے 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 62 سیٹیں جیت کر زبردست اکثریتحاصل کی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب عام آدمی پارٹی نے دو تہائی سے زیادہ سیٹیںجیت کر چناؤ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 2015 میں بھی پارٹی نے 67 سیٹیں جیتیتھیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کو 8 سیٹیں ملی ہیں، جو پچھلےاسمبلی انتخابات سے پانچ سیٹیں زیادہ ہیں۔ البتہ پارٹی گزشتہ چناؤ کے مقابلے ووٹوںمیں اپنی حصہ داری چھ فیصد سے زیادہ بڑھانے میں کامیاب رہی۔ صفر اعشاریہ چار صفرفیصد ووٹروں نے اِن میں سے کوئی نہیں یعنی NOTA کا بٹن دبایا۔

عام آدمی پارٹی کے جیتنے والے سرکردہ امیدواروں میں نئیدلی سے دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پٹ پڑ گنج سے نائب وزیراعلیٰ منیشسسودیا، بابر پور سے گوپال رائے، شکور بستی سے ستیندر جین، راجیندر نگر سے راگھوچڈھا، منگولپوری سے راکھی بِرلا اور امبیڈکر نگر سے اجے دَت شامل ہیں۔

 پارٹی کی 9 خاتون امیدواروں میں سے 8 نے کامیابیحاصل کی ہے۔

BJP کے موجودہ ارکاناسمبلی میں سے روہنی سے وجیندر گپتا اور وِشواس نگر سے اوم پرکاش شرما، عام آدمیپارٹی کے اپنے حریفوں سے چناؤ جیتنے میں کامیاب رہے۔ کانگریس کو لگاتار دوسری بارایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ پارٹی کی کارکردگی میں اور گراوٹ آئی ہے، کیونکہ اس کے تینامیدواروں کو چھوڑ کر باقی سب امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

دلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کَل دلی کی چھٹیقانون ساز اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔ ساتویں اسمبلی کی تشکیل کیلئے نیا حکم جاری کیاجائے گا۔ (AIR NEWS)

1525 Days ago