کرکٹ میں وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پوری بھارتی ٹیم صرف 26 اوور میں 117 رن پر آﺅٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی طرف سے وراٹ کوہلی نے 31 رن اور اکشر پٹیل نے 29 رن بنائے۔ Mitchel Starc نے پانچ وکٹ لے کر تباہی مچادی۔ Sean Abbott نے تین جبکہ Nathan Ellis نے دو وکٹ لئے۔ جواب میں آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے محض گیارہ اوور میں یہ نشانہ حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے Mitchell March 66 رن اور Travis Head 51 رن کی بدولت 121 رن بنائے۔ تین میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ بھارت نے ممبئی میں پہلا ون ڈے پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔ (AIR NEWS)