کرکٹ میں، ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں کَل رات کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ بھارت نے جیت کیلئے 91 رن کے نشانے کو آسانی سے حاصل کرلیا، جبکہ اس کے پاس 6 وکٹ اور چار گیندیں ابھی باقی تھیں۔ روہت شرما کے شاندار 46 رنوں کی بدولت بھارت تین میچوں کی سیریز میں برابری پر آنے میں کامیاب ہوا۔
اِس سے پہلے، آسٹریلیا نے پہلے بازی کرتے ہوئے 8 اوورز میں 5وکٹ پر 90 رن بنائے۔ Methew Wade نے 43 اور Aaron Finch نے 31 بن بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 2وکٹ حاصل کئے۔ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا تھا اور اوورز میں تخفیف کرکے 8 اوورز کا کردیا گیا تھا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کَل حیدرآباد میں ہوگا۔ (AIR NEWS)