A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

رام مندر کی تعمیر سے بہت سے شعبوں میں کئی مواقع پیدا ہوں گے، جو خطے کی معیشت کو بدل دیں گے:وزیراعظم

News

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر بھارت کی روایات کی ایک جدید علامت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کروڑوں لوگوں کے اجتماعی عزم کی طاقت کی علامت بنے گا‘ جو مستقبل کی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ وزیراعظم کل ایودھیا میں رام جنم بھومی کے مقام پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بھومی پوجن کی رسم انجام دی اور ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کاسنگ بنیاد رکھا۔
کل اس تقریب کے ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر بھارت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ مختلف زبانوں میں لکھی گئی مختلف رامائنوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شری رام‘ مُلک میں کثرت میں وحدت کی علامت ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام سبھی مذاہب کے لئے طاقت اور اتحاد کی علامت ہیں۔ ایودھیا میں اپنے تاریخی خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پورے ملک کےلئے ایک جذباتی لمحہ ہے اور رام مندر کی تعمیر سے ایودھیا کی ترقی کےلئے بھی راہ ہموار ہوگی اور بہت سے شعبوں میں کئی مواقع پیدا ہوں گے جس سے خطے کی معیشت بدل جائے گی۔ بھومی پوجن کی تقریب دن میں ٹھیک ساڑھے بارہ بجے شروع ہوئی اور پونے ایک بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس تقریب میں بہت سے سنت روہانی پیشوا اور رام مندر تحریک سے وابستہ دوسرے رہنما موجود تھے۔ بھومی پوجن تقریب میں مہیش بھاگ چندرکا اور آنجہانی اشوک سنگھل کے کنبے سے پون سنگھل اور وشو ہندو پریشد کے سابق صدر مکھیا YAJMAN موجود تھے۔ (INDIAONLINE)

1351 Days ago