سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وِکرما سنگھے کو، عارضی صدر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ اُنہیں گوٹابایا راجہ پکشا کا استعفیٰ، پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا ابے وردِنا کی طرف سے قبول کئے جانے کے بعد حلف دلایا گیا ہے۔
وِکرما سنگھے کو 13 جولائی کو سابق صدر راجہ پکشاکے ذریعے کارگزار صدر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، جب راجہ پکشا بڑے پیمانے پر احتجاج کی وجہ سے، جس میں اُن کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا تھا مالدیپ فرار ہوگئے تھے۔ گوٹابایا راجہ پکشا نے، صدر کے عہدے کو باقاعدہ طور پر خالی کرتے ہوئے، اپنے استعفے کا خط سنگاپور پہنچنے کے بعد دیا۔ (AIR NEWS)