ریلوے مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے مربوط ہیلپ لائن نمبر 139جاری
بھارتی ریلوے نے ٹرین کے سفر کے دوران مسافروں کی انکوائری اور شکایات کا فوری طور سے ازالہ کرنے کے لیے اپنے ہیلپ لائن نمبر کو ایک سنگل نمبر 139 میں ضم کر دیا ہے۔
اب نیا ہیلپ لائن نمبر 139 ہے، جسے مسافروں کے لیے یاد رکھنا آسان ہے اور یہ نمبر مسافروں کو سفر کے دوران تمام ضرورتوں کے لیے ریلوے محکم سے رابطہ میں رکھے گا۔
ہیلپ لائن نمبر 139 بارہ زبانوں میں دستیاب ہوگا، اور یہ انٹریکٹیو وائس رسپونس نظام پر مبنی ہے۔ اِس نمبر پر کسی بھی موبائل فون سے کال کی جاسکتی ہے۔