بھارت کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈSEBI نے سرمایہ کاری سے متعلق معلومات کے موضوع پر ایک موبائل ایپ Saarthi کا آغاز کیا ہے۔ اس نئے ایپ کا مقصد سکیورٹیز مارکیٹ کے بارے میں بالکل صحیح معلومات کے ساتھ سرمایہ کاروں کو باختیار بنانا ہے۔ممبئی میں آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SEBI کے چیئرمین اجے تیاگی نے کہا کہ مذکورہ ایپ اُن سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر مدد کرے گا، جو حال ہی میں مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں اور اپنے موبائل فون کے ذریعہ کاروبار کررہے ہیں۔ فی الحال یہ ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔ (AIRNEWS)