A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

سرکاری ملکیت کے بینکوں نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو اب تک 12 ہزار 200 کروڑ روپے مہیا ک

News

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سرکاری ملکیت کےبینکوں نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو اب تک 12 ہزار 200 کروڑ روپے مہیاکرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیت کے بینکوں نے 100 فیصد ایمرجنسی قرضے کی ضمانتاسکیم کے تحت 24 ہزار 260 کروڑ روپے مالیت کے قرضے منظور کیے ہیں ، جس میں اب تک مہیاکرائی گئی رقم بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ رقومات اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مہیا کرائی ہیںجبکہ Canara Bank دوسرے مقام پر ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے دستیابکرائے جبکہ Canara Bank نے 814 کروڑ روپے مہیا کرائے ہیں۔

سرکاری ملکیت کے بینکوں نے سب سے زیادہ رقومات تمل ناڈوکو مہیا کرائی ہیں۔ اس کے بعد اتر پردیش کا نمبر ہے۔×
 
 
  (AIR NEWS)

1407 Days ago